زرعی ملک ایک بار پھر دس لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گا
لاہور:زرعی ملک پاکستا ن کا ایک بار پھردس لاکھ ٹن گندم بیرون ملک سے منگوانے کا فیصلہ۔یہ بات وفاقی وزیرداخلہ برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے ایک بیان میں بتائی۔ایک رپورٹ کے مطابق کے یہ فیصلہ خاصے صلاح مشورے کے بعد کیا گیا۔
زرعی ملک ایک بار پھر دس لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گالاہور:زرعی ملک پاکستا ن کا ایک بار پھردس لاکھ ٹن گندم بیرون ملک سے منگوانے کا فیصلہ۔یہ بات وفاقی وزیرداخلہ برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے ایک بیان میں بتائی۔ایک رپورٹ کے مطابق کے یہ فیصلہ خاصے صلاح مشورے کے بعد کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ صوبوں کے مطالبے کے بعد وفاقی حکومت نے گندم درامد کرنے کافیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصلے کے نتیجے میں ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔رپورٹ کے مطابق حکام کے علم میں یہ بات آئی تھی کہ گندم کی رسد اور طلب میں بہت فرق ہے۔اپریل دوہزار چھبیس میں ہی یہ نظر آگیا تھا کہ گندم کی پیداوار کم ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں مسائل درپیش آسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گندم کی طلب ورسد میں بارہ لاکھ ٹن کافرق تھا جس سے گندم کی درآمد کی ضرورت پیش آنے والی تھی جس کے بعد حکومت کے پاس اسکے علاوہ کوئی چار ہ نہیں ہے کہ وہ گندم درآمد کرے۔











فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area