ایگزیکٹوالاؤنس، محروم بیوروکریٹس اورافسران میں ناراضگی
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے سرکردہ بیوروکریٹس اور افسران کودوارب روپے کا ایگزیکٹو الاؤنس دیاگیاہے جبکہ اس سے محروم رہنے والے افسران میں شدید نارضگی پائی جاتی ہے۔ناراض افسران کا تعلق زیادہ تر انفارمیشن گروپ، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس، پوسٹل، کامرس ٹریڈ، ریلوے اور دیگر محکموں سے ہے۔
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے سرکردہ بیوروکریٹس اور افسران کودوارب روپے کا ایگزیکٹو الاؤنس دیاگیاہے جبکہ اس سے محروم رہنے والے افسران میں شدید نارضگی پائی جاتی ہے۔ناراض افسران کا تعلق زیادہ تر انفارمیشن گروپ، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس، پوسٹل، کامرس ٹریڈ، ریلوے اور دیگر محکموں سے ہے۔قبل ازیں ایگزیکٹوالاؤنس کاڈیڑھ سو فیصددوہزار بائیس میں بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر منجمند کردیا گیا جو اب غیرمنجمد کردیاگیاہے جس کا فائدہ گریڈ سترہ سے بائیس گریڈ کے افسران کو ہوگااور وہ مراعات کے مزے اڑائیں گے۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے ای اے کوغیرمنجمندکردیا ہے اور اسے رننگ بیسک کی بنیاد پر گریڈ سترہ اور گریڈ بائیس کے سرکردہ بیوروکریٹس کے لیے مختض کردیا ہے اور یہ عمل تیس جون دوہزار چھبیس سے لا گوہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انفارمیشن گروپ جو کہ پی آئی ڈی اورڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اور پبلی کیشن میں تعینات ہیں وہ اس الاؤنس سے محروم ہیں جبکہ ایک ہی عمارت کی چھت تلے تعینات حکام ای اے کے مز ے لے رہے ہیں جبکہ دیگر محروم ہیں جس سے ان میں شدید نااراضگی پائی جاتی ہے۔ہیڈآفس میں تعینات آڈٹ اینڈ اکاؤننٹس کے افسران اس الاؤنس کے فائدے اٹھارہے ہیں لیکن کچھ محروم ہیں۔اس کے علاوہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے حکام کوعدلیہ کے حکم پر ایک خصوصی الاؤنس بھی دیاجارہاہے لیکن یہ بہت معمولی ہے۔اس طرح پوسٹل سروس، کامرس ٹریڈ، ریلوے اور پولیس کے افسران بھی اس سے محروم ہیں۔عدلیہ، پاور فل ڈی ایم جی گروپ اور دیگر حکام کو جس طرح نواز اگیاہے اس سے بیسک پے سکیل کے تصور کو مٹی میں ملادیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دفاترجیسے ایوان صدر، وزیراعظم آفس، نیب، انٹیلی جنس ایجنسیز، ایف بی آر، ریگولیٹری باڈیز اور دیگر میں بے شمار مراعات ہیں جس سے حکومت کے سٹرکچر کوبدنامی کاسامنا ہے۔ابتدا میں اکانومسٹ گروپ اورفارن آفس کو بھی محروم کیاگیا تھا لیکن ان کی جانب سے احتجاج کے بعد انہیں لسٹ میں شامل کرلیاگیاجس کے بعد دیگر نے بھی احتجاج شروع کردیا ہے تاکہ انہیں بھی ا یگزیکٹو الاؤنس مل سکے۔











فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area