پشاور: 83 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری، سروں پر کروڑوں تک انعام

پشاور: کے پی کے حکومت نے 83 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی ہے جن کے سروں پر پانچ لاکھ روپے سے لیکر ایک کروڑ روپے کاانعام ہے۔ کاانعام ہے۔
پشاور: کے پی کے حکومت نے 83 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی ہے جن کے سروں پر پانچ لاکھ روپے سے لیکر ایک کروڑ روپے کاانعام ہے۔ کاانعام ہے۔لسٹ حکومت کی ان کوششوں کے سلسلے میں جاری کی گئی جس کے تحت حکومت ڈیرہ اسماعیل خان ا ور جنوبی خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے عوام کا تعاون حاصل کرنا چاہتی ہے۔حکام نے عوام پر زور دیا کہ وہ ہوشیار رہیں اور اپنے آس پاس ہونے والی کسی قسم کی مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں یا دہشت گردوں کے بارے میں فوری طور پر حکومت کو مطلع کریں۔حکام کے مطابق کے ان کی اطلاع کے نتیجے میں کسی بھی دہشت گردکی گرفتاری عمل میں آتی ہے تو اس پر انہیں معقول انعام سے نوازا جائے گاجبکہ اطلاع دینے والے کی شناخت سختی سے خفیہ رکھی جائے گا۔لسٹ میں زیادہ تر دہشت  گردوں کا  تعلق ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی،درہ زندہ، درابان، پرووا اور دیگر علاقوں سے ہے۔

فیس بک تبصرے

Facebook Comments Plugin Area