پاکستان میں سیلاب سے اب تک 109افراد ہلاک،ہزاروں متاثر
پاکستان میں سیلاب سے اب تک 109افراد ہلاک،ہزاروں متاثر
مریدکے:پاکستان میں سیلاب سے چھبیس جون سے لیکر اب تک سے109افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد متاثرین میں شامل ہیں۔سیلاب سے گاؤں کے گاؤں غرق ہوچکے ہیں جبکہ ان دیہاتوں کے مکین کشتیوں کے ذریعے جان بچانے پر مجبورہیں۔
پاکستان میں سیلاب سے اب تک 109افراد ہلاک،ہزاروں متاثر مریدکے:پاکستان میں سیلاب سے چھبیس جون سے لیکر اب تک سے109افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد متاثرین میں شامل ہیں۔سیلاب سے گاؤں کے گاؤں غرق ہوچکے ہیں جبکہ ان دیہاتوں کے مکین کشتیوں کے ذریعے جان بچانے پر مجبورہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق کرائے کی چھوٹی کشتیوں کے ذریعے لوگوں کو بچایا جارہا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ دیہاتوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ اقراء سلمان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ گذشتہ چار دن سے سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن انہیں بچانے کوئی نہیں آیا۔ہمارے پاس بجلی ہے نہ پانی اور اب سیلابی امدادسے محروم ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے چاروں طرف پانی ہی پانی ہے۔زیادہ تر ہلاکتیں پنجاب میں ہوئی جو ڈوبنے اور مکان گرنے سے ہوئیں۔رضاکاروں کے مطابق وہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں اور ان کے سامان کو بچایاجاسکے۔رضاکار حارث ڈار کے مطابق ہمارے پاس چار کشتیاں ہیں جو بھرپور طورپر کام کررہی ہیں رپورٹ کے مطابق لوگ سیلاب سے نکل کر محفوظ علاقوں تک پہنچ بھی جاتے ہیں تو اور بے شمار مشکلات اور مسائل منہ کھولے کھڑے ہوتے ہیں۔شدید حبس اور گرمی میں چھوٹے چھوٹے خیموں میں رہنا بہت تکلیف دہ ہے جبکہ آپ کے آس پاس پانی ہی پانی اور کیچڑ ہی کیچڑ ہوتاہے۔ہر سیلاب متاثر اپنی اپنی کہانی سناتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پانی اتنی تیزی اور زور کے ساتھ آیا کہ انہیں اپنا قیمتی اور ضروری سامان نکالنے کی مہلت بھی نہ ملی۔











فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area