پنجاب ہر میدان میں آگے نکل چکا ہے، مریم نواز
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ پنجاب ہرمیدان میں ا ٓگے نکل چکا ہے نہ صرف گورننس کے میدان میں بلکہ خواتین کی ترقی میں بھی آگے نکل چکا ہے۔
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ پنجاب ہرمیدان میں ا ٓگے نکل چکا ہے نہ صرف گورننس کے میدان میں بلکہ خواتین کی ترقی میں بھی آگے نکل چکا ہے۔چوہنگ میں لیڈی پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب پہلاصوبہ بن چکاہے جہاں خواتین ہر میدان میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیڈی پولیس معاشرے کی بہتری کے لیے ہرممکن بہتر طریقے سے کام کریں گی۔مریم نواز نے مزید کہاکہ پنجاب میں خواتین کو سکوٹی چلاتے دیکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے اور خواتین کو بااختیار بنانا ہماری ترجیح ہے۔آج صوبے میں کرائم ریٹ سب سے کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک عورت پنجا ب کی وزیراعلیٰ اور چیف جسٹس بن سکتی ہے تو وہ آئی جی بھی بن سکتی ہے۔عورتوں نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیاہے۔پنجاب میں کوئی طاقت خواتین کو ترقی سے نہیں روک سکتی۔











فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area